ساجدسدپارہ نےوالد کے زندہ بچنے کی امیدچھوڑدی

ساجدسدپارہ نےوالد کے زندہ بچنے کی امیدچھوڑدی

پبلک نیوز:موسم سرما کی کے ٹو مہم لاپتہ کوہ پیماوں کی تلاش کے لیے فضائی سرچ آپریشن کے دوسرے روز بھی کوئی سراغ نہ مل سکا ، سرچ آپریشن میں نامور نیپالی شرپا چنگ دوا اور ساجد سدپارہ نے حصہ لیا، علی سدپارہ، جان سنوری اور پولیش کوہ پیما کے لیے کل آپریشن ہوگا یا نہیں، فیصلہ رات کو ہوگا.

موسم سرما کی کے ٹو مہم کوہ پیماعلی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ واپس سکردو پہنچ گئے ۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاپتہ کوہ پیماؤ ں کی تلاش کے لیے فضائی سرچ آپریشن کے دوسرے روز بھی کوئی سراغ نہ مل سکا ، سرچ آپریشن میں نامور نیپالی شرپا چنگ دوا اور ساجد سدپارہ نے حصہ لیا۔

ساجد سدپارہ کا کہنا ہے جب میں واپس آرہا تھا کے تو کے ٹیکنیکل پوائنٹ سے اس وقت انہوں نے سمٹ کرنا شروع کیا تھا بوٹل نک سے گیارہ بجے صبح انہوں نے سمٹ کرنا شروع کیا تھا، ساجد سدپارہ والد کے سمٹ کے لیے پر امید مجھے یقین ہے انہوں نے سمٹ کر لیا ہے، ساجد سدپارہ واپسی پر شاید کوئی مسئلہ یا ایکسیڈنٹ ہوا ہو اس لیے شاید وہ مسنگ ہیں.

آخری بار والد  سے ملاقات بوٹل نیک پہ ہوئی،میں نے انہیں بوٹل نیک سے اوپر جاتے دیکھا ۔اُمید ہے کہ انہوں نے کے ٹو سر کر لیا ہو گا اور حادثہ واپسی پر ہوا ہو گا.

ساجد سدپارہ نے مزید کہا کہ سرمائی مہم جوئی میں اتنے وقت تک زندہ رہنے کی امید نہیں ہے، اب والد کے زندہ بچنے کے امکانات کم ہیں، اب والد کی میت کیلئے سرچ آپریشن کرنا چاہیئے.