اسلحہ کی نمائش کا شوق نوجوانوں میں جرائم کی دنیا میں متعارف کروانے لگا

اسلحہ کی نمائش کا شوق نوجوانوں میں جرائم کی دنیا میں متعارف کروانے لگا
فیصل آباد ( پبلک نیوز) سوشل میڈیا پر نوجوانوں میں اسلحہ کی نمائش کا شوق انہیں جرائم کی دنیا میں متعارف کروانے لگا۔ پولیس اور دیگر اداروں کی جانب سے حکمت عملی نا ہونے کے باعث آئے روز اس طرح کی وڈیوز وائرل۔ ساہیانوالہ اور جھمرہ میں نوجوانوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی تیں مختلف وڈیوز منظر عام پر آگئیں۔ چک ایک سو سات ر ب نے رہائشی زوہیب اور زین کو وڈیو میں ڈکیتی کی ریہرسل کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساہیانوالہ کے علاقہ چک ایک سو چونتیس کے رہائشی نوجوان تیمور نے بھی ساتھیوں کے ہمراہ ہوائی فائرنگ کی۔ ساہیانوالہ کے علاقہ تئیس ج ب کے رہائشی فیض کی بھی ہوائی فائرنگ کی وڈیو سامنے آگئی۔ کم عمر نوجوانوں کے پاس اسلحہ کہاں سے آتا ہے سوالیہ نشان؟ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی دھاک بٹھانے میں کیوں ناکام ہیں شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔