عمران خان پر قاتلانہ حملہ: ملزم نوید کے موبائل فون کی فورینزک رپورٹ سامنے آگئی

عمران خان پر قاتلانہ حملہ: ملزم نوید کے موبائل فون کی فورینزک رپورٹ سامنے آگئی
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر قاتلانہ حملہ کرنے والے ملزم نوید کے موبائل فون کی فارنزک رپورٹ پبلک نیوز نے حاصل کر لی ہے ۔ فورانزک رپورٹ کے مطابق ملزم کے فون سے دو مختلف کمپنیز کی سمز برآمد ہوئیں ہیں ، وٹس ایپ گروپ میں ایک نمبر علی رضا کے نام سے محفوظ تھا ، ملزم کے فون سے 138 فون نمبرز اور 18 سو 69 کالز کا ریکارڈ ملا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کے فون سے 337 ایس ایم ایس ، 1956 تصاویر ،499 گفتگو کی کالز اور 212 ویڈیوز مل گئیں ہیں ۔ ملزم کے فون سے ڈیلیٹ کیا گیا ڈیٹا نہیں ریکور کیا جا سکا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نوید کے فون کا تمام آڈیو اور وڈیو کی ڈی وی ڈی بناکر جے آئی ٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔