چائے والا لیجنڈ اداکار کیسے بن گیا ؟ دلیپ کمار کی بائیو گرافی

چائے والا لیجنڈ اداکار کیسے بن گیا ؟ دلیپ کمار کی بائیو گرافی
ممبئی ( ویب ڈیسک) برصغیر کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی پیدائش 11دسمبر 1922ء میں پاکستان کے علاقے پشاور میں ہوا ٗ ان کا نام یوسف رکھا گیا ٗ انہوں نے جب فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تو وہاں پر ہندوئوں کی اجارہ داری کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا نام یوسف خان سے بدل کر دلیپ کمار رکھ لیا مگر پھر اسی مسلمان اداکار نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ایسی چھاپ چھوڑی کے اس کے بعد آج تک بھارتی فلم انڈسٹری پر مسلمان اداکاروں نے ہی راج کیا ۔ یوسف خان کا نام ممبئی دلیپ کمار ممبئی ٹاکیز کی مالکن دیویکا رانی نے رکھا تھا ٗ دلیپ کمار کے والد غلام سرور پھلوں کے تاجر تھے اور ان کا خاندان 1930ء میں پشاور چھوڑ کر ممبئی میں بس گیا ۔ مگر دلیپ کمار کو ابتدائی طور پر ممبئی راس نہ آیا اور وہ 1940ء میں پونے منتقل ہوگئے اور وہاں پر انہیں نے اپنی کینٹین بنائی ٗ دلیپ کمار کے عروج کا کہانی بہت دلچسپ تھی ٗ وہ اپنی کینٹین پر محنت کرنے میں مصروف تھی کہ اس دور کی مایہ ناز اداکارہ اور ممبئی ٹاکیز کی مالکن دیویکا رانی نے انہیں چائے بناتے دیکھا اور کہا کہ تمہیں فلموں میں کام کرنا چاہیے۔ دیویکا را نی نے ہی دلیپ کمار کو پہلی فلم جوار بھاٹا میں پہلا موقع دیا ٗ یہ فلم 1944ء میں ریلیز ہوئی اور بدقسمتی سے یہ باکس آفس پر فلاپ ترین فلم رہی ٗ لیکن دلیپ کمار فلم انڈسٹری میں قدم رکھ چکے تھے ٗ 1947ء میں ان کی فلم جگنو نے ان کو سپر سٹار بنا دیا جس کے بعد دلیپ کمار نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا ۔ دلیپ کمار کا مکالمہ بولنے کا انداز ٗ اس کے تاثرات اتنے شاندار تھے کہ دلیپ کمار نے اپنی ایک منفرد جگہ جلد ہی بنا لی ٗ ان کی مایہ ناز فلموں میں میلہ ٗ نرگس اور راج کپور کے ساتھ انداز ٗ یہودی ٗ دیوداس ٗ مغل اعظم ٗرام اور شام ٗ کوہ نور جیسی فلموں میں اپنی اداکاری کے جلوے دکھائے ۔ کہا جاتا ہے کہ مغل اعظم کی شوٹنگ کے دوران دلیپ کمار اور مدھو بالا بہت قریب آگئے اور مدھو والا کے خاندان کی وجہ سے دلیپ کمار اور مدھو بالا کو الگ ہونا پڑا ٗ مدھو بالا نے تو اس غم کو سینے سے لگا لیا مگر دلیپ کمار نے اس غم کو اپنی طاقت بنایا اور مزید محنت سے فلموں میں اداکاری شروع کر دی ٗ مگر انہوں نے دوبارہ 44سال کی عمر تک شادی نہیں کی ۔ یہ وہ وقت تھا جب ان کی زندگی میں سائرہ بانو آئیں جو ان سے عمر میں آدھی یعنی 22سال کی تھیں ٗ دلیپ کمار کی زندگی میں دوبارہ محبت نے جگہ بنائی اور ان کی شادی سائرہ بانو سے ہوئی ٗ یہ مثالی جوڑی آخری وقت تک قائم رہی اور اس کو فلم انڈسٹری کی شاندار ترین جوڑیوں میں گنا جاتا تھا۔

Watch Live Public News