سری لنکا کے دورے پر گئی قومی ٹیم کے سکواڈ میں شامل ایک اہم رکن پر کورونا وائرس کا حملہ ہو گیا ہے۔ پلیئرز سپورٹ سٹاف میں شامل رکن کا کورونا ٹٰیسٹ مثبت آگیا ہے۔ قومی ٹیم کے مساجر ملنگ علی کو فوری طور پر قرنطینہ کر دیا گیا۔ ملنگ علی 5 روز آئسولیشن میں رہیں گے۔ سری لنکا پہنچنے کے بعد قومی ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ اس سے پہلے سری لنکن ٹیم کے5 کھلاڑیوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے۔