ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ہلدی کے فوائد

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے ہلدی کے فوائد
صدیوں سے جڑی بوٹیوں سے مختلف بیماریوں کا علاج کیا جاتا رہا ہے اور ان جڑی بوٹیوں کے فوائد بھی نظر آئے ہیں، اسی طرح ہلدی کے بھی متعد فوائد ہیں اور آج ہم آپ کو بتائیں گے کے آپ ہلدی سے کس طرح بلڈ شوگر لیول کنٹرول میں رکھ سکتے ہیں۔ ہلدی ہر گھر میں آسانی سے دستیاب ہے۔ یہ صحت اور جلد دونوں کے لیے فائدہ مند ہے۔ ہلدی جسم کی قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے۔ یہی نہیں بلکہ ہلدی کو ذیابیطس کے لیے بھی اچھا سمجھا جاتا ہے۔ اس لیے شوگر کے مریض ہلدی کا استعمال ضرور کریں۔ آئیے یہاں آپ کو بتاتے ہیں کہ ذیابیطس کے مریض ہلدی کا استعمال کیسے کر سکتے ہیں۔ ذیابیطس میں ہلدی کیسے فائدہ مند ہے؟ ہلدی میں کرکیومین کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلدی ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند سمجھی جاتی ہے اور ذیابیطس میں ہلدی کا استعمال خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ شوگر کے مریض ہلدی کا استعمال اس طرح کریں؟ ہلدی اور دار چینی : ذیابیطس کے مریض آسانی سے ہلدی اور دار چینی کھا سکتے ہیں۔ اسے استعمال کرنے کے لیے ایک گلاس دودھ میں ہلدی، دار چینی کا پاؤڈر ملا کر گرم کریں۔ اس دودھ کو آپ ناشتے میں کھا سکتے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہلدی کے ساتھ ساتھ دار چینی بھی بلڈ شوگر لیول کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ ہلدی اورکالی مرچ ہلدی کے ساتھ کالی مرچ کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے بلڈ شوگر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے۔ شوگر کے مریض ہلدی کو کالی مرچ اور دودھ میں ملا کر بھی کھا سکتے ہیں۔ اس کے لیے ایک گلاس دودھ میں ہلدی اور کالی مرچ پاؤڈر ڈالیں، اب اسے گرم کر کے پی لیں۔ ہلدی اور آملہ آملہ میں وٹامن سی کی اچھی مقدار پائی جاتی ہے۔ جو کولیسٹرول کی سطح کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد کرتا ہے۔اس کے لیے آپ ہلدی میں آملہ پاؤڈر ملا کر پانی کے ساتھ پی سکتے ہیں۔ یہ مرکب ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔