’’مافیا 30 سال سے ریلوے کو نچوڑ کر کھا رہا ہے ‘‘

’’مافیا 30 سال سے ریلوے کو نچوڑ کر کھا رہا ہے ‘‘
ڈہرکی ( پبلک نیوز) وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ یہ بہت بڑا حادثہ ہوا ہے جس کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ٗ ریلوے کے حکام اور ریلوے اس حادثے کے ذمہ دار ہیں اس میں کوئی شک نہیں، ریلوے کا ٹریک ٹوٹا ہوا ہے میں نے خود دیکھا ہے ٹریک بڑی اچھی حالت میں تھا، اس صورتحال کو مانیٹر کروں گا، قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے ڈہرکی میں جائے حادثے پر پہنچے جہاں پر انہوں نے امدادی کاموں کا جائزہ لیا ٗ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو میں دیکھ رہا ہوں سب کچھ خود دیکھوں گا، دکھ ہوتا ہے ریلوے کے اندر اور ریلوے کے باہر بہت بڑا مافیا ہے، آج سے نہیں 30 سال سے نچھوڑ کر کھا لیا ہے، میں پانچ ماہ سے فائٹ کر رہا ہوں۔اعظم سواتی نے کہا کہ آج اوباڑو میں آیا اب رحیم یارخان جاوں گا زخمیوں کی دیکھ بھال کریں گے، ریلوے کے مزدوروں کا شکرگزار ہوں دھوپ میں کام کر رہے ہیں، قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے احتیاط سے آپریشن کر رہے ہیں، اس وقت تک 30 کے قریب جاں بحق ہو چکے ہیں، مختلف ہسپتالوں میں 80 زخمی زیر علاج ہیں۔سارے معاملات کو دیکھ رہے طرح ڈبہ ہٹ ہوا ٗ مقامی صنعتی اداروں کا شکر گزار ہوں ، یہ ٹریک واقعی خطرناک ہے ، ہم ایم ایل ون کا انتظار کرتے رہے، میں نے باقاعدہ طور رپورٹ دی ، چائنہ کے ایمبسڈر سے بات کی ٗ اگر ایم ایل ون میں تاخیر ہوئی تو ہم خود اپنی رقم سے بنائیں گے۔

Watch Live Public News