آج موسم کیسا رہے گا؟

آج موسم کیسا رہے گا؟

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی دارالحکومت میں موسم گرم رہے گا۔ رات کے اوقات میں چند مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پربارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ زیریں اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی و جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم جبکہ دادو، جیکب آباد، پڈعیدن، موہنجو داڑو، روہڑی، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گا۔کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کی توقع ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔