81 لاکھ طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

81 لاکھ طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

لاہور ( پبلک نیوز) پرائمری اور مڈل سکولوں میں پڑھنے والے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا۔ سکول سربراہان نے 81 لاکھ طلباء کے لئے پیک سکول کے سوالیا پرچے استعمال کرنے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پرائمری اور مڈل سکولوں میں زیر تعلیم 81 لاکھ طلباء کے لئے سوالیا پرچے مکمل سلیبس میں تیار کر لئے ہیں۔ طلباء نے سلیبیس مکمل نہیں پڑہا لیکن امتحان مکمل نصاب سے لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب ایگزمینیشن کمیشن نے پہلی سے آٹھویں جماعت تک امتحانات کے لئے پرچے مکمل سلیبس میں سے تیار کر لئے ہیں۔

دوسری جانب پہلی سے چوتھی اور چھٹی ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لیے جائیں۔ وزارت تعلیم نے منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچویں اور آٹھویں کے سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا، حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے نتائج کی بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیا جائے گا۔ گزشتہ سال پہلی سے آٹھویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیا گیا تھا،90 فیصد طلباء کے امتحانات ہوئے اور نتائج کی بنیاد پر پاس کیا گیا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔