جناح ہاؤس حملہ، ایجنسیوں کا اہلکار قرار دیا جانیوالا مرکزی شرپسند پی ٹی آئی کارکن نکلا

جناح ہاؤس حملہ، ایجنسیوں کا اہلکار قرار دیا جانیوالا مرکزی شرپسند پی ٹی آئی کارکن نکلا
9 مئی کو جناح ہاؤس لاہور پر حملے میں مرکزی شرپسند سے متعلق کیا جانے والا پروپیگنڈہ بے نقاب ہوگیا۔ جناح ہاؤس حملہ میں ایجنسیوں کا اہلکار قرار دیا جانیوالا مرکزی شرپسند بھی پی ٹی آئی کا سرگرم رکن نکلا۔ تفصیلات کے مطابق شرپسند کو ایجنسیوں کا اہلکار قراردےکر حملےکاسارا الزام سکیورٹی اداروں پر لگایا گیا تھا تاہم شر پسند شخص بھی پاکستان تحریک انصاف کا سرگرم کارکن نکلا ہے ۔ جس کا نام عمران محبوب ہے۔ابتدا میں شرپسند کو ایک مخصوص منصوبے کے تحت جناح ہاؤس بھیجا گیا تھا، شرپسند شخص نجی ہوٹل کا ملازم اور سیاسی جماعت کے اہم کارکنان میں شامل ہے۔ بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے عمران محبوب کو اپنے آفیشل ہینڈل سےجاری ویڈیو میں ایجنسیز کا بندہ قرار دیا تھا۔ دوسری جانب عمران محبوب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہے، ایسے کرداروں کوپاکستان آرمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ہی کارروائی کاسامنا کرنا پڑے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔