فیصل آباد کے نجی اسپتال میں پتے کی مریضہ کا ٹانگ، ٹانگ کی مریضہ کا پتے کا آپریشن کردیا گیا۔ فیصل آباد کی نجی اسپتال کی انتظامیہ کی بڑی مبینہ غفلت سامنے آئی ہے جہاں ایک نام کی دو خواتین مریضوں کے مبینہ طور پر غلط آپریشن کردیے گئے ہیں۔ پتے کی مریضہ کا ٹانگ جبکہ ٹانگ کی مریضہ کا پتے کا آپریشن کردیا گیا۔ مریضہ نے ڈاکٹرز کو بتایا کہ میرا پتے کا آپریشن ہے جبکہ ڈاکٹرز نے ٹانگ کا آپریشن کر دیا۔ مریضہ کے بھانجے نے بتایا کہ ڈاکٹرز کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے۔ جبکہ اس نے مزید بتایا کہ ڈاکٹرز ان پر صلح کے لیے دباو ڈال رہے ہیں۔ اور ہسپتال انتظامیہ ڈیل کرنے کا کہہ رہی ہے۔ ایم ایس نجی اسپتال نے بتایا ہے کہ دونوں مریضوں کے ایک جیسے نام غلطی کا سبب بنے، مزید تفتیش میں حقائق سامنے آجائیں گے۔