عید الاضحٰی کی آمد،مارکیٹس کب تک کھلیں گی؟عدالت نے بڑاحکم دیدیا

عید الاضحٰی کی آمد،مارکیٹس کب تک کھلیں گی؟عدالت نے بڑاحکم دیدیا
کیپشن: عید الاضحیٰ کی آمد،مارکیٹس کب تک کھلیں گی؟عدالت نے بڑاحکم دیدیا

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نےعیدالاضحیٰ کی آمد کے موقع  پر مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھاتے ہوئے رات 12بجے تک کھولنے کی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تدارک سموگ سے متعلق شہری فاروق ہارون سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت عالیہ نے عید الاضحیٰ کے پیش نظر مارکیٹوں کو رات 12 بجے تک کھولنے کی اجازت دے دی جبکہ ویک اینڈ پر رات ایک بجے تک مارکیٹوں کو کھلا رکھنے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مردہ مرغیوں سے متعلق رپورٹ پنجاب عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ٹولنٹن مارکیٹ سے 46 ہزار 670 کلو مردہ مرغی تلف کی گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مردہ مرغیاں اور مضر صحت گوشت بیچنے والوں کے خلاف 94 مقدمات درج کیے گئے،گوشت کی چیکنگ کے لیے روزانہ کی بنیاد پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔

بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے تدارک سموگ سے متعلق درخواستوں پر سماعت آئندہ جمعہ تک کیلئے ملتوی کردی۔

Watch Live Public News