ویڈیو؛ اعظم خان اور شائقین کے درمیان گرما گرمی

ویڈیو؛ اعظم خان اور شائقین کے درمیان گرما گرمی
کیپشن: azam khan's furious video
سورس: Twitter

(ویب ڈیسک)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکہ کے خلاف اپنے پہلے میچ میں پہلی ہی گیند پر ایل بی ڈبلو ہونے والے وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اور شائقین کے درمیان گرما گرمی دیکھنے میں آئی، واقعہ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔

ڈیلاس میں امریکہ کے خلاف کھیلتے ہوئے لڑکھڑاتی پاکستان ٹیم کو سہارا دینے کے لیئے جب اعظم خان وکٹ پر آئے تو نوشتھگ کینجگے نے انہیں ایل بی ڈبلو کرڈالا ایسے میں جب اعظم خان پویلین کی جانب سے گزرنے لگے تو کسی نے ان پر آواز کسی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اعظم خان  غصے میں مداح کو گھورتے ہوئے چلے گئے۔ایک اور ویڈیو بھی گردش کررہی ہے جس میں کرکٹ شائقین نے بینر پر لکھا ہوا ہے ’ Azam Khan'T stop eating ‘۔

یاد رہے کہ وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان اپنی حالیہ کارکردگی کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔ ان کی حالیہ میچز کی کارکردگی پر نظر ڈالی جائے تو دورہ آئرلینڈ میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز میں مجموعی طور پر انہوں نے 48 رنز بنائے ۔

 دورہ انگلینڈ میں کھیلے گئے دو ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے پہلے میچ میں 5 گیندوں کا سامنا کرکے بغیر کوئی رن بنائے مارک ووڈ کی ایک اونچی گیند پر وکٹ کیپر بٹلر کو کیچ تھما بیٹھے اور دوسرے میچ میں 10 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 
 

Watch Live Public News