جاپان کا سب سے چھوٹا پہاڑ صرف 6.1 میٹر اونچا ہے

جاپان کا سب سے چھوٹا پہاڑ صرف 6.1 میٹر اونچا ہے

(ویب ڈیسک )   ٹوکوشیما پری فیکچر میں بینٹن ماؤنٹین  کوجاپان کا سب سے چھوٹا قدرتی پہاڑ سمجھا جاتا ہے جس کی اونچائی صرف 6.1 میٹر اور ڈایا میٹر (قطر) 60 میٹر سے کم ہے۔

ٹوکوشیما کے پری فیکچرل روڈ 10 کے ساتھ ذرخیز دھان کے کھیتوں کے درمیان میں واقع، بینٹین ماؤنٹین جاپان کا سب سے چھوٹا اور دنیا کا سب سے چھوٹا پہاڑ ہے۔

پہاڑ کی چوٹی تک پہنچنے میں اوسطاً ایک منٹ کا وقت لگتا ہے اور اس کے باوجود ہر سال 10,000 سے زیادہ لوگ اس مخصوص مقصد کے لیے یہاں کا سفر کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے لیے یہ صرف 6.1 میٹر اونچے پہاڑ کو طے کرنا ہی نیاپن ہے۔

 دوسرے لوگ ویکس  ٹری ، کیملیاس اور دوسرے پھولوں کی تعریف کرنے آتے ہیں۔ اور کچھ لوگ اتسوکوشیما کے مزار تک پہنچنے کے لیے مختصر سفر کرتے ہیں۔ جو حکمت کی دیوی بینزائیٹن کے اعزاز میں بنایا گیا تھا۔

Watch Live Public News