قصور(پبلک نیوز) نواحی علاقہ کھڈیاں خاص میں آوارہ کتوں کی بھر مار۔ آوارہ کتوں نے 5 معصوم بچوں کو نوچ ڈالا، دیگر بچے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔
تفصیلات کے مطابق قصور میونسپل کارپوریشن کی غفلت سے آوارہ کتوں نے 5 معصوم بچوں کو بری طرح نوچ ڈالا انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہی۔
زخمی بچوں کو ڈسرکٹ اسپتال منتقل کر دیا گیا شہریوں نے حکام بالہ سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد ان آوارہ کتوں کو تلف کروایا جائے تا کہ شہریوں کو کسی بھی جانی نقصان سے بچایا جا سکے۔