6 اعشاریہ 3 ارب کے رمضان پیکج کی تجویز

6 اعشاریہ 3 ارب کے رمضان پیکج کی تجویز

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے رمضان میں 6 اعشاریہ 3 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے۔یہ تجویز منسٹری آف انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن کی جانب سے سامنے آئی ہے۔ وزارت انڈسٹریز و پیداور کی جانب سے سامنے آنے والی تجویز کے مطابق چینی کی قیمت 68 روپے جبکہ 20 کلو آٹے کی تھیلے کی قیمت 800 روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ چائے، دودھ اور دیگر اشیائے ضروریہ پر بھی سبسڈی دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ منسٹری کی جانب سے یہ تجاویز اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی کو ارسال کی گئی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔