”بلاول بھٹو کو بتا دیا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں“

”بلاول بھٹو کو بتا دیا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں“
لاہور(پبلک نیوز) چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہمارے گھر آئے ان کی عزت کرتے ہیں، حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے انہیں پہلے ہی یقین دہانی کروا چکے ہیں، یہ ہمارا شیوہ نہیں کہ کسی سے ایسا وعدہ کریں جو ہمارے اصولوں کے خلاف ہو۔ حکومت کے اتحادی ہیں سینیٹ میں بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور عام آدمی کے مسائل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنی اور سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے چودھری شجاعت حسین کی خیریت بھی دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، ارکان قومی اسمبلی مونس الٰہی، سالک حسین، حسین الٰہی اور پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، سید حسن مرتضیٰ اور جمیل سومرو بھی شریک تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔