رمضان پیکج: وزیر اعظم کی غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری

رمضان پیکج: وزیر اعظم کی غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری
اسلام آباد: مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کرلیا گیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کا بڑا فیصلہ،مہنگائی سے ستائے غریب عوام کے لئے بڑا رمضان پیکج تیار کرلیا گیا۔ رمضان پیکج کے تحت غریب گھرانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب میں رمضان پیکج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا، پہلی دفعہ غریب گھرانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا پیکج ہے۔ وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر مفت آٹے کی فراہمی کا پیکج تیار کیا گیا، پہلے مرحلے میں صوبہ پنجاب میں غریب ترین لوگوں کو خصوصی رمضان پیکج کے تحت مفت آٹا فراہم ہوگا۔وزیراعظم نے غریب گھرانوں کو رمضان پیکج کے تحت آٹے کی فراہمی پر جامع حکمت عملی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ماہ رمضان میں روزہ داروں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیں، پنجاب ماڈل کی طرز پر ملک بھر میں رمضان پیکج کی غریب عوام کو فراہمی کے لئے وفاق صوبوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور سیکرٹری خزانہ مجاہد شیر دل نے رمضان پیکج کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دی۔ نگران وزیراعلی پنجاب سید محسن رضا نقوی کے علاوہ سیکرٹری فوڈ اور دیگر اعلی حکام بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔