امریکا کا مودی کی شہباز شریف کو مبارکباد کا خیرمقدم

امریکا کا مودی کی شہباز شریف کو مبارکباد کا خیرمقدم
کیپشن: America welcomes Modi's congratulations to Shehbaz Sharif

ویب ڈیسک: امریکا نے بھارتی وزیراعظم کی شہبازشریف کو مبارکباد کا خیرمقدم کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کے حوالے سے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے، تاہم فیصلہ دونوں ملکوں نے کرنا ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن اور تعمیری تعلقات دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پُرامن بات چیت کا خیرمقدم کریں گے، بات چیت کی رفتار اور کردار کا تعین پاکستان اور بھارت نے کرنا ہے۔

Watch Live Public News