بالی ووڈ اداکار عمران خان نے طلاق کی تصدیق کردی

بالی ووڈ اداکار عمران خان نے طلاق کی تصدیق کردی
کیپشن: Bollywood actor Imran Khan confirmed the divorce

ویب ڈیسک: بالی ووڈ ٹاپ اسٹار عامر خان کے بھانجے عمران خان نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے اپنی اہلیہ اونتیکا ملک سے 2019 میں طلاق لے لی تھی، اداکار نے ایک انٹرویو میں لیکھا واشنگٹن سے ڈیٹنگ کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکار عمران خان نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ واقعی اونتیکا ملک سے طلاق لے چکے ہیں۔ انہوں نے ووگ انڈیا کو ایک نئے انٹرویو میں کہا کہ وہ 2019 میں الگ ہو گئے تھے۔ انہوں نے لیکھا واشنگٹن سے ڈیٹنگ کا اعتراف بھی کیا۔

عمران نے سوشل میڈیا پر لیکھا کے بارے میں  پرستاروں کی جانب سے منفی ریمارکس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ صرف یہ بدتمیزی ہے بلکہ یہ ایک فرد کے طور پر میری آزادی کو بھی چھین لیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا، اونتیکا سے الگ ہونے کے ڈیڑھ سال بعد لیکھا اور میں لاک ڈاؤن کے دوران قریب ہوئے جبکہ لیکھا کو بھی اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کئے ایک سال کا عرصہ گذرچکا تھا۔

 یادرہے اونتیکا نے عمران کے ساتھ 2011 میں شادی کی تھی۔ وہ ایک بیٹی عمارا کے والدین ہیں۔ ان کی علیحدگی کی افواہیں 2019 میں شروع ہوئیں لیکن عمران اور اونتیکا نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ گزشتہ سال یہ خبر آئی تھی کہ عمران اور اونتیکا نے الگ الگ راستے اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عمران اور لیکھا نے حال ہی میں اپنی کزن ایرا خان کی شادی میں ایک ساتھ شرکت کی تھی۔

Watch Live Public News