درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

سوئی ناردرن سسٹم کیلئے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 0.48 ڈالر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.49 ڈالر فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔

سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 10.252 ڈالر فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 9.969 ڈالر فی یونٹ تھی، سوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 9.477 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔