یو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنیکا اعلان

یو ای ٹی لاہور کا انٹری ٹیسٹ ملتوی کرنیکا اعلان

لاہور(پبلک نیوز) انٹری ٹیسٹ کوویڈ 19 ایمرجنسی کی وجہ سے ملتوی کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے یو ای ٹی کاانٹری ٹیسٹ 24تا27 مئی ہونا تھا۔

پنجاب کے تمام سرکاری انجینئرنگ اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی اداروں میں داخلے کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے۔ انٹری ٹیسٹ کے لئےرجسٹریشن کااندراج نئی تاریخوں کے اعلان تک کھلا رہے گا۔

اب طلبا نئی تاریخوں کے اعلان تک اپنی رجسٹریشن کرا سکیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ ملتوی ضرور ہوا ہے مگر رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔ ایچ بی ایل کی منتخب برانچیں مزید اطلاع تک انٹری ٹیسٹ ٹوکن فروخت کرنا جاری رکھیں گی۔ آن لائن / کنیکٹ چالان کی سہولت کے ذریعہ ٹوکن نمبر حاصل کرنے کی سہولت فعال رہے گی۔

انتظامیہ کے مطابق امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ VU مراکز کی تکمیل کی وجہ سے تکلیف سے بچنے کے لئے جلد از جلد اپنا اندراج کروائیں۔ جن امیدواروں نے پہلے ہی اندراج کرایا ہے، ان کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ایک بار جب ٹیسٹ کی نئی تاریخوں کا اعلان ہوجائے تو وہ اپنے داخلہ کارڈ دوبارہ پرنٹ کریں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔