پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 07 مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 07 مئی2021

مہلک کرونا وائرس نے مزید 140 زندگیوں کے چراغ بجھا دیئے، ایک روز میں 4 ہزار 298 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ پانچ آٹھ فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 83 ہزار 699 ہو گئی، 5 ہزار 177 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔۔۔

عید منائیں اپنوں کے سنگ۔۔ پردیسیوں کیلئے بڑی خبر، پنجاب میں ہفتہ اوراتوار کو پبلک ٹرانسپورٹ چلے گی، پچاس فیصد سواریاں بٹھانے کی اجازت ہوگی، ادھر محمکہ ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر آج سے 11عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں آج شام چھ بجے سے لاک ڈاؤن لگ جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ روک دیا جائے گا، سیاحتی مقامات اور تمام پارکس پر تالا پڑجائے گا، پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں 8 سے 16 مئی تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، سندھ میں کاروبار اتوار سے بند ہوگا۔

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز 15 جون کے بعد ہوگا، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا ٹویٹ، کہا دسویں اور باہوریں جماعت کے امتحانات کو ترجیح دی جائے گی۔ دونوں نتائج جامعات کے ایڈمشن سے پہلے جاری کر دیے جائیں گے۔ امتحانات کا حتمی شیڈول بورڈز جاری کریں گے۔

ور۔۔۔ وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے، معیشت، توانائی، تجارت، سرمایہ کاری پر بات ہوگی، دو طرفہ معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے، وزیر اعظم اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔