عید الفطر پر محکمہ صحت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

عید الفطر پر محکمہ صحت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

کراچی ( پبلک نیوز) کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں میں اضافے کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ نے محکمہ صحت کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ اس اضافہ کے پیش نظر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے ایک انتہائی اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس اہم فیصلہ کی روشنی میں محکمہ صحت کے ملازمین کی عیدالفظر کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ تمام ہیلتھ ورکز عیدالفظر کے ایام میں چھٹیاں نہیں ہوں گی بلکہ وہ اس دوران بھی فرائض انجام دیں گے۔

خیال رہے کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 13676 نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوراں 1110 نئے کیسز سامنے آئے۔ سندھ میں ابتک کورونا کے 3739497 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ صوبہ میں ابتک 290756 کیسز ہوچکے ہیں۔ آج کورونا کے باعث مزید 24 مریض انتقال کرگئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔