پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، عمران خان

پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، عمران خان
لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان سے کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیڑک براون نے زمان پارک میں ملاقات کی، ملاقات میں کینڈا سے تحریک انصاف کے رہنماء عامر خان ، چوہدری ظفر، اشفاق احمد ، میاں عدنان اور مدثر مچانہ نے ملاقات کی۔اس ملاقات میں سینٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں سیاسی صورت حال اور معاشی پالیسوں کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔ پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے حکومتی رویئے پر بھی عمران خان نے گفتگو کی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کے لیے یکساں قانون ہو۔ عمران خان نے کہا کہ حکمران انتخابات سے خوفزدہ ہیں، انتخابات کا راستہ روکنے کے لئے حکمران آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔