ویب ڈیسک: ممبئی پولیس کی کرائم برانچ نے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی باندرہ رہائش گاہ پر فائرنگ کیس میں ملوث 5واں ملزم بھی گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق، محمد چودھری نامی پانچویں ملزم کو پولیس نے راجستھان سے گرفتار کیا ہے
تحقیقات کے مطابق محمد چوہدری نے اتوار 14 اپریل کو گلیکسی اپارٹمنٹس میں فائرنگ کے واقعے میں دو شوٹروں کا مین سہولت کار تھا۔
ممبئی کرائم برانچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ محمد چودھری کو آج ممبئی لایا جا رہا ہے جہاں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا اور تحویل کا مطالبہ کیا جائے گا۔
یہ واقعہ 14 اپریل کو پیش آیا، جب موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر فائرنگ کی، جہاں سلمان خان رہتے ہیں۔ دونوں نے جائے وقوعہ سے بھاگنے سے پہلے خان کے اپارٹمنٹ کی طرف بھی گولیاں چلائیں۔ دونوں شوٹروں کو پولیس نے پکڑ لیا، اور لارنس بشنوئی گینگ سے تعلق کا انکشاف ہوا۔
کیس میں ملوث سہولت کاروں میں سے ا ایک انوج تھاپن کی زیر حراست موت کے ساتھ ہی کیس نے ایک سنگین موڑ لیا۔ تھاپن یکم مئی کو اپنے سیل میں مردہ پایا گیا تھا، مبینہ طور پر خودکشی کی گئی تھی۔ ممبئی پولیس نے انکشاف کیا کہ تھاپن نے حراست میں رہتے ہوئے اپنی جان لینے کی کوشش کی تھی اور ہسپتال لے جانے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔