ججز کیخلاف مہم: جسٹس محسن اختر کیانی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط

ججز کیخلاف مہم: جسٹس محسن اختر کیانی کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے نام خط
کیپشن: Campaign against judges: Justice Mohsin Akhtar Kayani's letter to the Chief Justice of Islamabad High Court

ویب ڈیسک: ججز کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور خط سامنے آگیا۔

عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج محسن اختر کیانی نے بھی توہین عدالت کی کارروائی کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر جج محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس عامر فاروق کو لکھے گئے خط میں اپنے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو اپنے خلاف سوشل میڈیا مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے خط لکھا تھا جس پر فیصلہ کیا گیا کہ خط کو توہین عدالت میں تبدیل کر کے کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو جج صاحبان کے خطوط پر آج بنچ تشکیل کئے جانے کا امکان ہے جو دونوں ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کرے گا۔

Watch Live Public News