جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، عدالت نے 10 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس، عدالت نے 10 ملزمان کی ضمانت منظور کرلی

(ویب ڈیسک ) لاہور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں اہم پیشرفت، عدالت نے 10ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے لاہور جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں  10ملزمان کی ضمانت منظور کرلی۔ عدالت کی جانب سے   ملزمان کو  ایک لاکھ ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا۔

خالد اقبال،محمد ریاض،سید مظہر حسین،محمد نعیم ،ندیم علی ،رانا اسلام ،تنویر احمدسمیت دیگر ملزمان دس ملزمان نے درخواست ضمانت کے دائر کر رکھی تھی۔

واضح رہے کہ  تھانہ سرور روڑ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News