ڈیری فارمنگ سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کیے جا سکتے ہیں، وفاقی سیکرٹری فوڈ

ڈیری فارمنگ سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کیے جا سکتے ہیں، وفاقی سیکرٹری فوڈ
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: وفاقی سیکرٹری فوڈ کا کہنا ہے کہ ڈیری فارمنگ سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کیے جا سکتے ہیں۔

یو ایس ایڈ کی کلائمیٹ فنانسنگ سرگرمی کی افتتاحی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری فوڈ ڈاکٹر فخر عالم کا کلائمیٹ فنانسنگ نے کہا کہ ڈیری فارمنگ کی پیدواری صلاحیت کو بڑھانا وقت کا تقاضا ہے، ڈیری فارمنگ سے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کیے جا سکتے ہیں، ورکشاپ کے انعقاد کے تعاون پر یو ایس ایڈ کا خیر مقدم کرتے ہیں، لاییو سٹاک کی ترقی حکومت کا  اولین ترجیحاتی ایجنڈا ہے۔

ڈاکٹر فخرعالم کا کہنا تھا کہ ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کیلیے ترجیہات رکھی گئی ہیں، زراعت کے شعبے میں لاییو سٹاک کا شعبہ بڑی اہمیت کا حامل ہے، ہمارا ہدف فی یونٹ جانور کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے، پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلیے تمام اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔