(ویب ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن سسٹم کیلئے مینجمنٹ ٹیم تشکیل دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 6 رکنی پراجیکٹ مینجمنٹ ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے گریڈ 20 کے محمد خالد جمیل پراجیکٹ ڈائریکٹر مقرر کیے گئے ہیں ۔
گریڈ 20 کے زین العابدین ساہی اور ارشد نواز چھینہ ٹیم میں شامل ہیں۔گریڈ 19 کی بشریٰ جعفر، گریڈ 19 کے محمد اقبال خان بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
ٹیم میں کارنداز کی جانب سے عثمان کوکب بطور فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ ٹیکس ڈیجیٹلائزیشن کے لیے ایف بی آر اور کارنداز میں معاہدہ ہوا تھا۔