پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 7 نومبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے، 7 نومبر 2021
ین اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے انکوائری رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آگئے، رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کے افسران بھی دھاندلی میں پیش پیش رہے، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اپنے گھر میں پریزائیڈنگ افسران کا اجلاس بلایا اور 600 جعلی بیلٹ پیپرز پر دستخط کرکے خاتون پریزائیڈنگ افسر کو دئیے گورنرہاؤس کوئٹہ میں نومنتخب بلوچستان کابینہ کی حلف برداری تقریب، 14رکنی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا، گورنر سید ظہور احمد آغا نے صوبائی وزراء سے عہدوں کا حلف لیا ڈسکہ الیکشن کی انکوائری رپورٹ میں خوفناک انکشافات سامنے آئے ہیں، لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں رپورٹ کے مطابق الیکشن شفاف اور آزادانہ نہیں تھے، انتخابات میں کرپٹ پریکٹسز کو روکنا الیکشن کمیشن کا کام ہے وزیراعظم کے وژن کے مطابق عوام کی فلاح وبہبود کےلیے کوشاں ہیں، کوئی شک نہیں مہنگائی کی وجہ سے حالات سخت ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا جلسے سے خطاب، کہا سابق حکومتوں کی وجہ سے قرضے ورثے میں ملے پاکستان دیگر ممالک کی نسبت بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں بین الاقوامی سطح پر اشیاء کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے نے دنیا کے بیشتر ممالک کو پریشان کررکھا ہے، ان ممالک کو کووڈ کے دوران لاک ڈاؤن نے بھی بری طرح متاثر کیا، پاکستان ماشاء اللہ نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔