آئی ایم ایف کا ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ ، ذرائع

آئی ایم ایف کا ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ ، ذرائع
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف اور وزارت توانائی حکام کے ساتھ مزاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیوب ویل صارفین کیلئے بجٹ سبسڈی ختم کی جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیب ویل صارفین کے لیے سولرائزیشن اسکیم لانے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا، ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم کی تجاویز آئندہ ماہ وفاقی کابینہ کو پیش کی جا سکتی ہے، ٹیوب ویل صارفین کے لیے ٹیوب ویل سولرائزیشن اسکیم پر 90 ارب خرچ ہونگے ، 90 ارب روپے میں 30 ارب وفاق، 30 ارب صوبے اور 30 ارب صارفین دیں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف مذاکرات کے دوران سولرائزیشن اسکیم کو رواں مالی سال شروع کرنے پر بات چیت کی گئی، وزارت توانائی کی وزارت خزانہ، آئی ایم ایف اور عالمی بنک سے اسکیم پر مشاورت ہو گی، اسکیم پر عملدرآمد سے آئندہ بجٹ میں ٹیوب ویلز صارفین کو بجلی پر سبسڈی نہیں ملے گی۔ مشن کو بریفنگ دی گئی کہ نیپرا سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹس، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹس بروقت نوٹیفیکیشن کر رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نےڈسکوز، وزارت توانائی اور نیپرا کے درمیان تعاون اور فیصلوں پر جلد عملدرآمد کی ہدایت کی ہے، آئی ایم ایف مشن سے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں وزارت توانائی اور وزارت خزانہ حکام نے اہم میٹنگ کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔