بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلہ ،20 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی، ہرنائی اورشاہرگ میں کئی مکانات گر گئے،متعددافرادملبےتلےدب گئے، زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی، مرکز ہرنائی کے قریب تھا، گہرائی 15 کلومیٹر تھی، جاں بحق ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ ہرنائی کے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سکیورٹی فورسز کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن، متاثرہ افراد کو کھانا اور شیلٹر فراہم کیے، فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس ادویات کے ساتھ سول انتظامیہ کی اعانت کے لیے موجود، پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز پر 9 زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا ملک کرونا وبا مزید 46 زندگیاں نگل گئی، ایک روز میں ایک ہزار 453 نئے کیسز رپورٹ، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ آٹھ دو فیصد رہی، فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 395 ہو گئی، 2 ہزار 934 مریضوں کی حالت تشویشناک نیا چیئرمین آنے تک جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی سیٹ پکی، صدر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی آرڈیننس پر دستخط کر دیئے، صدر، چیئرمین نیب کا تقرر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرکی مشاورت سے کریں گے۔ بلوچستان کے سیاسی بحران میں مزید اضافہ، 3وزراء ، 2 مشیروں اور 4 پارلیمانی سیکرٹریز نے استعفیٰ دے دیا، بلوچستان عوامی پارٹی کے ناراض اراکین و اتحادیوں کا وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ۔