پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

پی ٹی آئی پارلیمانی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم، اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عیدمیلادالبنی، مہنگائی پارٹی امور، بلدیاتی انتخابات، الیکٹرونک ووٹنگ مشین اور اوورسیز کے ووٹ پر بحث ہوئی۔ اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر بھی کور کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے پارٹی اور حکومتی سطح پر بارہ ربیع الاول شایان سے طریقے سے منانے کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم نے پارٹی سطح پر بھی ملک بھر میں ہفتہ عید میلادالنبی شایان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں خود بھی 3 ربیع الاول سے پورا ہفتہ عید میلادالنبی کی تقریب میں مناوں گا۔ پارٹی ورکر، لیڈر، اتحادی اور پوری قوم مزہبی جوش و جزبے سے عید میلادالنبی منائے۔ وزیر اعظم نے کور کمیٹی ارکان مہنگائی کے اسباب اور حقائق سے عوام کا آگاہ کرنے کا حکم دادیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر رکن قومی و صوبائی اسمبلی اپنے حلقوں میں جاکر عوام کو اصل صورتحال بتائے۔ مہنگائی پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے۔ پاکستان اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کےساتھ مراعات اور سبسڈی بھی سے رہا ہے۔ وزیراعظم نے ترقیاتی کام بھی بروقت مکمل کرنے کی ہدایت۔ کردیا اوت کہا کہ آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ہوں گے۔ اووسیز تیار رہیں. ان کو ووٹ کا حق لے کر دیں گے۔ وزیر اعظم نے سیف اللہ نیازی اور عامر کیانی کو ایک بار پھر پنجاب کے دوروں کو ہدایت دیدی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔