پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،7ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،7ستمبر 2021
کراچی میں سی ویو کے ساحل پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکال لیا گیا، بحری جہاز 2ہزار میٹر تک کھینچ لیا گیا، جہاز کو نکالنے کے لیے تین رسیاں باندھی گئیں، سی میکس نامی کمپنی نے جہاز کو ری فلوٹ کرنے کے لیے تجربہ کار سالویج ماسٹر کی خدمات حاصل کیں، جہاز کو کھینچنے کے لیے دو کرین بارج اور دو ٹگس کی مدد لی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں انصاف اور قانون کی بالادستی کے لئے کام کررہے ہیں،ماضی میں اس شعبے پر توجہ نہیں دی گئی،کہا وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہو، پرویز مشرف نے این آر او دے کر ملک پر بڑا ظلم کیا، وزیراعظم نے اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ پاکستان مسلم ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل، کہا عمران صاحب پھر این آر او کی بات، گھبراہٹ اور خوف، خیر تو ہے؟ عمران صاحب کیا این آر او نہیں مل رہا آپ کو؟ ‎تین سال ختم ہوگئے عمران صاحب آپ کی این آر او، این آر او کی رٹ ختم نہیں ہوئی، ‎طاقت ور آٹا چینی چور آپ کے سائے تلے محفوظ ہیں۔ فیک نیوز ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں اسی لیے میڈیا سے متعلق بل لا رہے ہیں، وفاقی وزیر نے کہا آزادی صحافت کو سب سے بڑا خطرہ زرد صحافت سے ہے، یوم دفاع کی تقریب میں آرمی چیف نے بھی ڈس انفارمیشن کو ملکی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا، فیک نیوزسے متعلق آرمی چیف کا تجزیہ حقیقت پر مبنی ہے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات میاں جاوید لطیف کہتے ہیں نیا پاکستان اگر بٹن دبانے سے نہیں بن سکتا تو اظہار رائے پر پابندی بھی بٹن دبانے سے نہیں ہوگی، میڈیا کنٹرول اتھارٹی بل کو قائمہ کمیٹی سے کسی صورت منظور نہیں ہونے دیں گے، کہا فواد چودھری نے جس ادارے پر میڈیا کنٹرول بل کا الزام لگایا اس ادارے کو اس کا نوٹس لینا چاہیے، نوٹس نہ لیا تو اطلاعات کی کمیٹی نوٹس ضرور لے گی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔