پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،7ستمبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،7ستمبر2021
شمالی وزیرستان کے دوسالی میں سیکیورٹی فورسز کا کلیرنس آپریشن، کلیرنس آپریشن کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے سپاہی ضیا اکرم اور سپاہی مصور خان شہید، 25 سالہ شہید سپاہی ضیا اکرم کا تعلق مظفر آباد اور 20 سالہ سپاہی مصور خان کا تعلق باجوڑ سے تھا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران فرار ہونے والا 1 دہشت گرد مارے گیا۔ انٹربینک میں ایک امریکی ڈالر40 پیسے مزید مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 167.23 روپے سے بڑھ کر 167.63 روپے پر جا پہنچا۔ نامزد چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ اور قومی ورلڈ کپ اسکواڈ کے درمیان ملاقات ختم، ملاقات پونے دو گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں نامزد چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو اعتماد لیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کی سرکاری محصولات نادہندگان کے خلاف کارروائیاں، مختلف نادہندگان سے کروڑوں روپے ڈائریکٹ اور ان ڈائریکٹ ریکوری کر لئے، اینٹی کرپشن راولپنڈی نے غیر قانونی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے عوامی ریلیف کی مد میں 42 لاکھ ریکور کرکے شکایت کنندہ کو واپس کرا دئیے۔ پاکپتن کے نواح میں لڑکی پر کیمیکل پھیکنے کا واقعہ، وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا نوٹس، آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب، ملزم کی جلد ازجلد گرفتاری کا حکم، متاثرہ لڑکی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔