اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں اسوقت کتنے ٹی وی چینل، ریڈیو، ایف ایم اور اخبار ہیں؟ آپ پاکستان میں رہتے ہیں، یہ سوال ذہن میں ابھرا تو ہو گا کبھی نہ کبھی۔ آج سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( پی ایم ڈی اے) کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اس دوران وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کچھ اعدادوشمار بھی کمیٹی کے سامنے رکھے۔ انھوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں 114 سیٹیلائیٹ ٹی وی چینلز ہیں۔ پاکستان میں ایف ایم ریڈیوز 258 ہیں، کمرشل 196، نان کمرشل 62، کیبل ٹی وی آپریٹر 4026، آئی پی ٹی وی 12، جبکہ 6 موبائل ٹی وی ہیں۔ پرنٹ میڈیا میں اے بی سی سرٹیفائیڈ 1672 اخبارات ہیں۔