’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا‘ جہاز نکلا مگر لنگرانداز نہ ہوا

’آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا‘ جہاز نکلا مگر لنگرانداز نہ ہوا
کراچی (پبلک نیوز) ساحل پر پھنسا جہاز سمندر جانے کے بعد بھی مسائل کا شکار، جہاز کو 12 گھنٹے گزرنے کے بعد بھی برتھ پر لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں ملی۔ کے پی ٹی افسران نے قائم مقام چئیرمین کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین کے پی ٹی نے جہاز کو شام کو لنگر انداز کرانے کے احکامات جاری کئے تھے۔ ڈپٹی کنزیرویٹر حیدر صفدر کے مطابق کے پی ٹی ٹگس پائلٹس نے ہاتھ اٹھا لئے ہیں۔ ٹگ بوٹس پائلٹس کے مطابق وہ بدھ کی صبح جہاز کو برتھ کریں گے۔ جہاز کے لنگر واپس نکالنے والی مشین خراب ہونے کے باعث آج کی رات بہت اہم ہے۔ انکریج سے جہاز کے دوبارہ ساحل کی طرف جانے کے امکانات ہیں۔ جہاز کے لنگر نکل سکتے ہیں لہذا جہازکا عملہ رات بھر الرٹ رہے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔