’کرپشن اب نہیں‘وزیراعظم تاریخی منصوبہ سامنےلےآئے

’کرپشن اب نہیں‘وزیراعظم تاریخی منصوبہ سامنےلےآئے
اسلام آباد (پبلک نیوز) زمینیوں کے ریکارڈ میں ہیر پھیر، کرپشن اور قبضہ مافیا سے نجات کی راہ ہموار، وزیراعظم عمران خان آج لینڈ ڈیجیٹیلائزیشن منصوبے کا اعلان کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آج شام بڑی تقریب سے خطاب میں منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان آج کیا اعلانات کریں گے، پبلک نیوز منصوبے کی تفصیلات سامنے آیا۔ پہلے مرحلے میں اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اراضی ڈیجیٹل کرنے کا اعلان کیاجائے گا۔ چند ماہ میں منصوبہ پورے ملک میں وسعت اختیار کرجائے گا، اوورسیز کو فائدہ ہوگا۔ تقریب میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، نادرا، سی ڈی اے حکام اور سروے آف پاکستان کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اسلام آباد کے 943 مربع کلومیٹر کی کیڈیسٹرل میپنگ مکمل ،شہر ڈیجیٹل بن گیا۔ شہری علاقوں کی 400 مربع کلومیٹر، دیہی 543 مربع کلومیٹر علاقہ کی ڈیجیٹل میپنگ کی گئی۔ اسلام آباد شہر کے 70 سیکٹرز، 63 سوسائیٹیز ،112 موضعے ڈیجیٹل بن گئے۔ اسلام آباد سی ڈی اے کے علاقوں میں 65 ہزار گھروں کا ڈیجیٹل ریکارڈ مکمل ہوگیا۔ ڈیجیٹل نقشہ کی تیاری میں اسلام آباد کی 1512 کنال اراضی پر قبضہ نکل آیا۔ 5350 کنال اراضی اسلام آباد کے لے آوٹ پلان سے مختلف ثابت ہوگئی۔ اووسیز پاکستانی زمین یا گھر خریدتے وقت بیرون ملک سے آن لائن ریکارڈ چیک کرلیں گے۔ سرکاری اراضی قبضہ ختم، غیر قانونی تعمیرات بھی رک جائیں گی۔ پراپرٹی تک رسائی، معلومات، لیز ،عام اراضی تنازعات کا خاتمہ اور ٹیکس بڑھے گا۔ زمین کے اسعمال کی پلاننگ،قبضہ و کرپشن کا خاتمہ ملکیت کا ریکارڈ لینڈ ڈیٹا رجسٹریشن ہوسکے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔