ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبےکے ساتھ منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یوم فضائیہ جوش و جذبےکے ساتھ منایا جا رہا ہے
آج ملک بھر میں یوم فضائیہ بھر پور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ یوم فضائیہ کے حوالے سے پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے 1965 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مختصر ویڈیو بھی جاری کی گئی ے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق 07 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ناقابلِ فراموش کارنامے انجام دیئے ہیں اور ان کارناموں کو دفاعی تاریخ میں ہمیشہ جلی حروف میں لکھا جائے گا۔ 07 ستمبر 1965ء کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے، ان کے کارناموں کو دفاعی تاریخ میں ہمیشہ جلی حروف میں لکھا جائے گا. پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے غازیوں اور شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے دستاویزی فلم جاری کی ہے، اس دستاویزی فلم میں 7 ستمبر 1965 کو لڑے جانے والے فضائی معرکے کا احوال بیان کیا گیا ہے۔ 1965 کی جنگ میں پاک فصائیہ کے جانبازوں نے وطن عزیز کی فضائی حدود کا دفاع کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔ پوری قوم کو پاک فضائیہ کے شاہینوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ آج بھی پاک فضائیہ کا ہر فرد 1965ء والے جذبے سے سرشار اور دشمن کی ہر چال کا جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔