لاہور: وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی جانب سے مخدوم محمد رضا حسین بخاری رکن صوبائی اسمبلی کی بطور چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی بورڈ تقرری کی گئی۔ چئیر مین پلرا مخدوم محمد رضا حسین بخاری کی زیر صدارت ہیڈ کواٹر میں اجلاس ہوا، افسران سے تعارفی اجلاس میں کیپٹن اکرام الحق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل(ایڈمن) نے بریفینگ دی۔ چیئر مین پلرا نے گزشتہ برس 40 لاکھ سے زائد صارفین کو شفاف خدمات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ عوامی آرا کے پیش نظر تمام افسران بشمول فیلڈ عملہ کو نظم و ضبط اور قانون کی پاسداری کی تلقین کی۔ علاوہ ازیں پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹرز کے معائناتی دوروں سے کوئی پائی جانے والی کوتاہیوں کی نشاندہی اور مطلوبہ اصلاحاتی اقدام اٹھانے کا عزم کیا گیا۔ چیئر مین پلرا کا مستقبل میں شہری اراضی ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کے آغاز پر بھی اظہار تشکر جبکہ غیر ملکی سفارتخانوں میں اراضی ریکارڈ کاونٹر کو سمندر پار پاکستانیوں کے لیے ایک اہم سہولت قرار دیا گیا۔