پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال ، عمران خان کو نوٹس جاری

پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کا استعمال ، عمران خان کو نوٹس جاری
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور نے پشاور جلسے میں سرکاری وسائل کے استعمال پر عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر پشاور نے عمران خان کو 9ستمبر کو طلب کرلیا ہے اور ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے عمران خان کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر (ڈی ایم او) نے جلسے میں شرکت پر وزیراعلٰی محمود خان کو بھی نوٹس جاری کردیا ہے،اس کے علاوہ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا،وزیر ماحولیات اشتیاق ارمڑ کو بھی نوٹس کردیا۔ ڈی ایم او کی جانب سے شوکت یوسفزئی،کامران بنگش،انور زیب،محمد اقبال ،وزیراعلٰی کے مشیر خلیق الرحمان،معاون خصوصی وزیر زادہ کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ پشاور سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 31 کی یہ نشست پی ٹی آئی سے وابستہ قومی اسمبلی کے رکن شوکت علی کے استعفے کی منظوری کے بعد خالی ہوئی تھی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے 25 ستمبر کو این اے 31 پر ضمنی انتخاب منعقد کروانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔