رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل. تمام سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے.سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے
وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے.وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوگی. وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا جائے گا
کراچی،سی ٹی ڈی سکھر اور وفاقی حساس ادارے کی جنرل بس اسٹینڈ پر کارروائی،تحریک طالبان سوات کا اہم کمانڈر محمد رحیم گرفتار،دہماکہ خیز مواد برآمد. ملزم کی گرفتاری پر کے پی کے حکومت نے 20 لاکھ روپے انعام مقعع کیا ہے. ملزم دہشت گردی کی متعدد واردواتوں میں ملوث ہے جن میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شدید نقصان پہنچا
الیکشن کمیشن کی اسکروٹنی کمیٹی کا مینڈیٹ ایک ماہ کا تھا جو آج تک جاری ہے. جب تک تحریک انصاف کے خفیہ اکاؤنٹس سامنے نہ آئیں اسکروٹنی کمیٹی کی کارروائی بے سود ہوگی. تحریک انصاف کے اکاؤنٹس تک رسائی بارے فیصلہ محفوظ ہے. آج کمیٹی نے ہمارے سامنے دستاویزات رکھی جس کا ہم نے جائزہ لینے کے بعد تحفظات کا اظہار کیا
قومی ٹیسٹ سکواڈ کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ منفی آگئی. گیارہ رکنی ٹیسٹ ارکان کی پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ گھروں میں کی گئی. دوسری کوویڈ ٹیسٹنگ جمعہ کو کی جائے گی. گیارہ رکنی اسکواڈ جمعہ کو لاہور کے نجی ہوٹل میں رپورٹ کرینگے. پی سی بی