لاہور (پبلک نیوز) رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل۔ تمام سرکاری دفاتر پیر سے جمعرات تک صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک کھلے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے ہیں۔ سرکاری دفاتر میں جمعہ کے روز صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک کھلے رہیں گے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا۔