ایف آئی اے کی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی

ایف آئی اے کی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی

سیالکوٹ (پبلک نیوز) ایف آئی اے کی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بڑی کارروائی۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث قاسم نامی ایک ایجنٹ بھی گرفتار کرلیا گیا۔

صائم سلطان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے مطابق سات افراد جعلی ڈاکومنٹس کے ساتھ قطر ائیر ویز کے ذریعے ترکی جارہے تھے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث قاسم نامی ایک ایجنٹ بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔ انسانی اسمگلنگ میں ملوث دیگر ایجنٹس بھی گرفتار کرلئے جائیں گے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ انسانی اسمگلنگ کا یہ گروہ کئی سالوں سے معصوم شہریوں کو اچھی جاب اور محفوظ سفر کا لالچ دیکر بیرون ملک بھیجتے رہے ہیں۔ جعلی ڈاکومنٹس کے باعث کئی معصوم پاکستانی شہری بیرون ملک جیلوں میں بند ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔