عید الفطر پر ملک بھر میں کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا ؟اہم خبر آ گئی

عید الفطر پر ملک بھر میں کتنی چھٹیوں کا اعلان کیا جائے گا ؟اہم خبر آ گئی
اسلام آباد: ملک بھر میں عیدالفطر پر کتنی چھٹیاں دی جائیں گی، کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عید کیلئے 4 سے 5 چھٹیاں دینے کی تجویز وزیراعظم ہاؤس کو دی جائیں گی ، جس کا فیصلہ وزیراعظم اگلے ہفتے کریں گے کہ کب تک چھٹیاں دی جائیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عید جمعتہ المبارک کو ہوتی ہے تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہونے کا امکان ہے اور اگر ہفتہ 22 اپریل کو عید ہوتی ہے تو 20 سے 24 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کیا سکتا ہے ، کابینہ ڈویژن وزیراعظم کی باضابطہ منظوری کے بعد ہی نوٹیفکیشن جاری کرے گی ۔ خیال رہے کہ رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کی شام کو عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے لہٰذا رمضان 30 روزوں پر مشتمل ہو گا اور عید ہفتہ 22 اپریل کو منائے جانے کا امکان ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔