پاک فوج کےزیر انتظام ’’لیپہ کھیلے گا‘‘مقابلوں کاآغاز

کیپشن: پاک فوج کےزیر انتظام ’’لیپہ کھیلے گا‘‘مقابلوں کاآغاز

پبلک نیوز: لیپہ  کھیلے گا 2024، پاک فوج کی جانب سے وادی لیپہ آزاد کشمیر میں " لیپہ  کھیلے گا " منعقد کرایا گیا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات کروائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق لیپہ کھیلے گا متعارف کروانے کا مقصد نوجوانوں میں کھیلوں سے رغبت دلانا اور وادی کے ٹیلنٹ کو سامنے لانا تھا۔دورانِ ایونٹ کرکٹ، والی بال، فٹ بال، بیڈمنٹن، رسہ کشی، ٹگ آف وار، ٹیبل ٹینس اور مختلف قسم کے کھیلوں کے مقابلہ جات کروائے گئے۔

ویلی بھر سے نوجوانوں کی کثیر تعداد نے مختلف گیمز میں حصہ لیا اور بھرپور شرکت کی۔

یاد رہے گزشتہ سال بھی پاک فوج کی جانب سے لیپہ کھیلے گا ایونٹ کروایا گیا تھا جسے  عوامی حلقوں بلخصوص نوجوانوں میں بہت پزیرائی ملی تھی۔

رواں سال بھی لیپہ کھیلے گا میں جوانوں کا شوق و جنوں عروج پر دیکھنے میں آیا ہے اور کھیلوں کے میدان رمضان المبارک میں بھی آباد ہیں۔

مقابلے 10 اپریل 24 تک جاری رہیں گے۔

لیپہ کھیلے گا کی اختتامی تقریب لیپہ عید میلہ اور سپرنگ فیسٹیول کے دوران عید کے آٹھویں دن اے پی ایس لیپہ بمقام منڈل منعقد ہو گی جس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

Watch Live Public News