ویب ڈیسک: پبلک نیوز کے سینیئر صحافی فہدشہباز کی خبر نے سب کو چونکا کررکھ دیا، اہم خبر دیتے انہوں نےنامور صحافی کو قوٹ کیا اور بتایا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ ان کے قتل کا پلان بنالیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی چینل پبلک نیوز کے سینیئر صحافی فہدشہباز نے اہم ترین خبر دیتے ہوئے نام بتاتے بغیر ایک سینیئر صحافی کا حوالے دیا کہ وہ کہہ انہیں بتا رہے ہیں کہ " فہد انہوں نے میرے قتل کی سازش بنالی ہے، میرے قتل لئے سندھ سے کرائے کے لوگ منگوائے گئے ہیں جس کی اطلاع مجھے میرے انفارمر نے دی کے آپکو قتل کرنے کا پروگرام بنالیا گیا ہے۔
فہد شہباز کو سینیئر صحافی نے بتایا انہوں نے اُس انفارمر کی بات نہیں مانی مگر اُس سے اگلے روز بہت قریبی دوست نے میسنجر پر پیغام بھیج کہ آپ کی جان کو خطرہ ہے آپکو قتل کردیا جائے گا، سینیئر صحافی نے بتایا کہ انہوں نے پھر اس بات کو سنجیدگی سے لیا۔
صحافی فہد شہباز نے اُن سے سوال کیا کہ آپ کو کون قتل کرانا چاہتا ہے؟ جواب دیتے انہوں نے ایک پاورفل سیاستدان کا نام لیا۔