پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تبادلے و تقرریاں کی گئی ہیں، جہاں سے کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو کور کمانڈر پشاور جبکہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر بہاولپور تعینات کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل خالد ضیا ملٹری سیکریٹری پاکستان آرمی تعینات کردیے گئے۔