امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ تائیوان کے اطراف چین کی سرگرمیاں قابل تشویش ہیں۔ ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد سے چین کے اقدامات پر تشویش ہے۔ جو بائیڈن نے مزید کہا کہ چین کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر فکرمند ہوں۔ تائیوان کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تائیوان کے اطراف چینی فوجی مشقوں میں توسیع قابل مذمت ہے۔ وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ چین جان بوجھ کر بحرن پیدا کرکے اشتعال انگیزی بڑھا رہا ہے۔ تائیوانی وزارت خارجہ نے کہا کہ چینی حکومت فوری طور پر فوجی دھمکیوں کو روکے۔ ان دھمکیوں سے تائیوان نہ خوفزدہ ہوگا نہ پیچھے ہٹے گا۔